117

ایک ہفتے کے دوران سونا 5200 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

لاہور: عالمی منڈی میں مندی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ، تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا 5200 روپے مہنگا ہو گیا، 24 قیراط سونے کی قیمت 98 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 89 ہزار روپے833 فی تولہ ہوگئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی 110 اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چاندی کی قیمت ایک ہزار 20 روپے ہو گئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے مہنگائی کا سونامی آ گیا ہے، سونا غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں