147

”خود ہی دیکھ لیں کہ میو ہسپتال میں مریض کو باندھا گیا یا نہیں“ ڈاکٹر یاسمین راشد کی تردید کے بعد حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی

لاہور ( آن لائن) چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان میں بھی یہ تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اس کے مریضوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1,296 ہے جبکہ 9 پاکستانی ہلاک ہو چکے ہیں۔
معروف سینئر صحافی حامد میر نے اب سے کچھ گھنٹوں قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں میو ہسپتال میں کورونا کے ایک مریض کے موت کی انتہائی افسوسناک خبر دیتے ہوئے لکھا ”آج میو ہسپتال لاہور کے کورونا وارڈ میں ایک مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کے باعث مارا گیا۔ اسے رات کو وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی اور مدد مانگی تو اسے رسیوں کیساتھ بیڈ سے باندھ دیا گیا، صبح وہ انتقال کر گیا، ہمیں صرف ان سے پیار ہے جو مریضوں سے پیار کرتے ہیں، جو مریضوں پر ظلم کرے گا اسے بے نقاب کریں گے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں