180

سہیل تنویر یومیہ آمدنی والے افراد کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) قومی فاسٹ باولر سہیل تنویر لاک ڈاؤن سے متاثر یومیہ آمدنی کمانے والے افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے جنہوں نے راولپنڈی میں کسی تشہیر کے بغیرضرورت مند افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے۔

سہیل تنویر نے عوام سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ہاتھوں کو دھویا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں