150

کورونا وائرس: 8 رکنی چینی ڈا کٹرز کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک میں کوروناوائرس کی تعداد بڑھنے کے بعد مدد کے لیے آٹھ رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق آٹھ رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، چین کے طبی ماہرین کی 8 رکنی ٹیم بھی خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچی، ماہرین کی ٹیم 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔ 

قومی ادارہ صحت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ چینی ڈاکٹرز کو کل قومی ادارہ صحت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام بریفنگ دینگے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ تیزی سے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی بھر پور امداد کر رہا ہے، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل چینی طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، طیارے میں طبی سامان، ادویات، سرجیکل ماسک اور 217 وینٹی لیٹر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں