74

کورونا وائرس:لاہور میں 119، پنجاب میں کُل مریضوں کی تعداد 570 ہو گئی

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ کنفرم مریضوں کی تعداد پانچ سو ستر ہوگئی۔ چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج پندرہ سالہ لڑکی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے پانچ اموات ہوچکی اور پانچ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج پندرہ سالہ مریضہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ جس کے بعد لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو انیس ہوگئی۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 79 زائرین، رائیونڈ قرنطینہ میں 23، گجرات میں 52، گوجرانوالہ 11، جہلم 21 اور راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاؤالدین 4، نارووال، خوشاب، رحیم یار خان، اٹک میں ایک ایک مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ وہاڑی، میانوالی، بہاولنگر، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں دو، دو اور ڈی جی خان میں پانچ مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں