232

پاکستانی سائنسدان کا اعزاز، امریکا میں کورونا وائرس کی تشخیص پانچ منٹ میں ممکن

پاکستانی سائنسدان کا ایک اور اعزاز، امریکا میں کورونا وائرس کی تشخیص پانچ منٹ میں ممکن، صدر ٹرمپ بھی تعریف کرنے پر مجبور

امریکا میں کورونا وائرس کی تشخیص پانج منٹ میں ممکن بنانے والی ڈیوائس بنانے والے سائنسدان کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانو سے ہے۔

ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں مقیم سندھی سائنسدان جمیل شیخ نے کم وقت میں لیب ڈوائس بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، لاڑکانو سے تعلق رکھنے والے سائنسدان جمیل شیخ کی بنائی ہوئے ڈیوائس کو امریکی ادارے ایف ڈی اے کو گذشتہ روز رجسٹرڈ کیا گیا اور آج امریکی صدر ٹرمپ نے اس کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں