155

کرونا لاک ڈاؤن، اوزون کی تہہ میں بنا شگاف بھرنا شروع

نیویارک: ماہرین ماحولیات نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد سے اوزون کی تہہ میں بنا شگاف خود بہ خود بھرنا شروع ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتیں بند ہیں جس کی وجہ سے زہریلی گیس کا اخراج نہیں ہورہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس پھیلانے والی لاکھوں فیکٹریاں بند ہونے سے زمین کو سانس لینا کا موقع مل گیا جس کی وجہ سے اوزون کی تہہ میں پڑنے والا شگاف خود بہ خود بھر رہا ہے۔

ماہرین نے “مونٹریال پروٹوکول” کو اوزون کی تہہ کی بحالی کا نتیجہ قرار دیا ہے، مونٹریال پروٹوکول ایک پروگرام کا نام ہے جس میں اوزون کو بری طرح نقصان پہنچانے والی زہریلی گیسز کے کم استعمال کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں