Inter Bank Market 89

راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نے خطیر رقم ملنے پر مالک تک پہنچا دی

لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار مزدور مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا خطیر رقم ملنے پر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائےمالک تک پہنچا دی۔

سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والاعبدالحمید لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے پر بچوں کیلئے مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا کہ اسے سڑک پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے پڑے ہوئے ملے، بزرگ نے بجائے رقم اپنے پاس رکھنے یا گھر لے جانے کی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر تک پہنچا دی اور گزارش کی کہ رقم اصل مالک تک پہنچادی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے رقم اصل حقدار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور بزرگ کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور اس کٹھن وقت میں بھی عبدالحمید نے اپنے ذاتی فائدے اور نفس پر قابو رکھتے ہوئےایمانداری کا مظاہرہ کیا جو کہ قابل ِ تحسین عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں