194

دنیا بھر میں عالمی وبا کا خوف: ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 172 ہوگئی


واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 172 ہوگئی، 10 لاکھ 98 ہزار 762افراد عالمی وبا کا شکار ہوگئے، چین میں کورونا سے ہلاک افراد کی یاد میں ایک دن کا سوگ ہے۔
اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 681 ہوگئی۔ ایک لاکھ 19 ہزار 827افراد عالمی وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ سپین میں کورونا سے 11 ہزار 198 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ فرانس میں اب تک 6 ہزار 507 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں 3 ہزار 605 افراد جان سے گئے۔ جرمنی میں 1275، چین میں 3 ہزار 326، ایران میں 3 ہزار 294 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 72 ہوگئی۔
ادھر چین نے دہشت زدہ بیماری پر قابو پا کر دنیا کو امید کی نئی کرن دے دی۔ چین میں کورونا سے مرنے والے مریضوں کو طبی عملے کی یاد میں آج ایک روزہ سوگ ہے۔ ملک بھر میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سفارتخانوں اور قونصلیٹ پر پرچم سرنگوں ہے، ڈاکٹر لی سمیت طبی عملے کے 14 ارکان کیلئے اعزاز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں