120

کورونا وائرس بے قابو، اب تک 45 اموات، مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی

لاہور: پاکستان میں دن بدن کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اب تک پورے ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3059 ہو چکی ہے۔

صوبہ پنجاب وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 1319 کنفرم مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو سندھ 881، خیبر پختونخوا 372، گلگت بلتستان 206، بلوچستان 189، اسلام آباد 78 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 مریض کورونا میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 179 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اب تک اس وبا سے اموات کی تعداد 45 ہو چکی ہے۔ 18 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 170 مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں